بانی پی ٹی آئی ڈیل کریں گے اور نہ ہی جھکیں گے،انہیں جیل میں بھی عوام کی فکر ہے:بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی ڈیل کریں گے اور نہ ہی جھکیں گے،انہیں جیل میں بھی عوام کی فکر ہے:بیرسٹر گوہر

بونیر:پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کاکہنا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی ڈیل کریں گے اور نہ ہی جھکیں گے،انہیں جیل میں بھی عوام کی فکر ہے۔بیرسٹر گوہر نے   بونیر سے انتخابی مہم کا آغاز کر تے ہوئے  ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہاکہ   بانی پی ٹی آئی ڈیل کریں گے اور نہ ہی جھکیں گے،انہیں جیل میں بھی عوام کی فکر ہے۔


پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےآج تک یہ مطالبہ نہیں کیا کہ ان کو جیل سے نکال دیا جائے، انہیں جیل میں بھی عوام کی فکر ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف بوگس کیسز بنائے گئے ہیں۔ انہیں سیاست سے ہٹانا ممکن نہیں، بانی پی ٹی آئی ڈیل کریں گے اور نہ ہی جھکیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے ٹکٹ ہولڈرز کے ہاتھ ٹوٹ سکتے ہیں لیکن ہمیں نہیں چھوڑ سکتے، 175 پولیٹیکل پارٹیز میں بہترین انتخابات پی ٹی آئی نے کروائے، لیکن پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی(ف) کے انتخابات صحیح اور ہمارے غلط قرار دیے گئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز ہمیشہ فریاد کرتی ہیں کہ اُن کے بابا کے ساتھ زیادتی ہوئی، ان لوگوں کو عوام کی فکر نہیں، بلاول بھٹو کے منشور میں بھی کرپشن کےخلاف ایک لفظ نہیں، محمود خان نے بانی پی ٹی آئی کو دھوکہ دیا۔ہمارے نمائندوں کے کاغذات ٹیکنیکل بنیادوں پر مسترد کر دیے گئے، الیکشن نشان سے محروم رکھا گیا۔

مصنف کے بارے میں