نگران وفاقی حکومت  کا بجلی کی قیمت کم کرنے کا بڑا فیصلہ

07:04 PM, 24 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:نگران وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت کم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 14ونڈ پاور پلانٹس کو 20 ارب روپے کی ادائیگیاں روک دی گئیں، تحقیقات میں ونڈ پاور پلانٹس کی اضافی لاگت پکڑی گئی تھی مگر عملدر آمد نہیں ہوا۔

ونڈ پاور پلانٹس سے ٹیرف کم کروانے کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔پرائیویٹ پاور اینڈ انفرااسٹرکچر بورڈ   کے  ایم ڈی  کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی کی سمری بھیج دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے باعث مظفر آباد کو در پیش پانی کی قلت پر بھی غور کرے گی۔کمیٹی کو شوگر ملز کے پاور پلانٹس کا ٹیرف کم کروانے کا ٹاسک بھی سونپا گیاہے۔

مزیدخبریں