نگران وزیرتجارت گوہر اعجاز کو وزارت داخلہ کااضافی چارج دے دیا گیا

 نگران وزیرتجارت گوہر اعجاز کو وزارت داخلہ کااضافی چارج دے دیا گیا

اسلام آ باد :نگران وزیرتجارت گوہر اعجاز کو وزارت داخلہ کااضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

گوہر اعجاز کو نگران وزیر داخلہ بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ گوہر اعجاز کے پاس وزارت سرمایہ کاری و تجارت کا قلمدان بھی ہے۔

خیال رہے کہ سرفراز بگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد وزیر داخلہ کا قلمدان خالی تھا۔سر فراز بگٹی نے15 دسمبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیاتھا تاکہ وہ الیکشن میں حصہ لے سکیں ۔

رولز کے تحت اگر کوئی وزارت کسی کو نہ دی جا ئے تو اس کے انچارج وزیر خود وزیر اعظم ہوتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں