حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی،بھارتی ایئر لائن کو بھاری جرمانہ 

04:23 PM, 24 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی:حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر بھارتی ایئر لائن کو بھاری جرمانہ  کیاگیا ہے۔ ایئر انڈیا پر حفاظتی اقدامات کی خلاف  کی وجہ سے  لگ بھگ 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

بھارت کی سول ایوی ایشن  ریگولیٹری  باڈی کی طر ف سے یہ جرمانہ عائد کیاگیا ہے اور  بھارتی ایئر لائن کے خلاف   تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ 

 اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہےکہ نشاندھی کے باوجود اس کا تدارک نہیں کیاگیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایئر انڈیا پر یہ دوسری بار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ناقص سروس اور دھند کی وجہ سے تاخیر پر  30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جاچکا ہے۔

مزیدخبریں