ماسکو: روس کا ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ یوکرین کی سرحد سے قریب جنوبی بیلگوروڈ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
روس کی وزارت دفاع کے مطابق طیارے میں یوکرین کے جنگی قیدی سوار تھے اور کم از کم 65 یوکرینی جنگی قیدی اس واقعہ میں مارے گئے۔
روسی خبر رساں ذرائع کے مطابق یوکرائنی قیدیوں کو "تبادلے کے لیے بیلگوروڈ کے علاقے میں لے جایا جا رہا تھا اور جہاز میں عملے کے چھ افراد سمیت مزید نو افراد بھی سوار تھے۔
یوکرین کی خبر رساں ذرائع کے مطابق یوکرین کے جنرل سٹاف نے بتایا کہ طیارہ روس کے S-300 فضائی دفاعی نظام کے لیے میزائل لے جا رہا تھا تاہم جنگی قیدیوں کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔
کچھ یوکرائنی میڈیا نے ابتدائی طور پر اطلاعات دیں تھی کہ روسی جنگی طیارے کو یوکرینی فورسز نے مار گرایا ہے، لیکن بعد میں ان اطلاعات کو حذف کر دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بیلگوروڈ کے شمال مشرق میں 70 کلومیٹر (44 میل) کے فاصلے پر یابلونوو گاؤں کے قریب ایک طیارہ گرتا ہوا اور اس کے بعد ایک دھماکہ ہوا۔
Video of crash of Russian Il-76 military transport in Belgorod.
— Euan MacDonald (@Euan_MacDonald) January 24, 2024
Russia says 63 Ukrainian POWs were on board, but this type of plane is used to transport missiles and Shahed attack drones, and the size of the explosion perhaps indicates explosives were on board. pic.twitter.com/0bAbQk9Oi0
بیلگوروڈ کے علاقائی گورنر ویاچسلاو گلادکوف نے کہا کہ وہ ایک ”واقعہ“ سے آگاہ ہیں لیکن انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ کریملن کو اس حادثے کا علم تھا لیکن انہوں نے مزید کوئی تفصیلات نہیں دیں۔