شمشاد اختر کو اہم ذمہ داری مل گئی 

04:06 PM, 24 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :نگران وفاقی وزیر خزانہ  شمشاد اختر کو  اہم ذمہ داری مل گئی ہے۔ نگران وفاقی وزیرخزانہ شمشاد اختر 3 سال کے لیے چیئرپرسن سوئی سدرن بورڈ آف ڈائریکٹر نامزد ہوگئیں۔

نگران  وزارت کے بعد شمشاد اختر چیئر پرسن ایس ایس جی سی کے انتخاب کا حصہ بن سکیں گی۔


وزارت پیٹرولیم کے مطابق شمشاد اختر دوسری بار سوئی سدرن گیس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی چیئر پرسن نامزد ہوئی ہیں۔ شمشاد اختر کے انتخابات تک ایس ایس جی سی کے معاملات عبوری طور پر چلائے جائیں گے۔

مزیدخبریں