بلاول کا آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے اور وزیر اعظم بنتے ہی سیاسی قیدیوں کی رہائی کا اعلان 

03:55 PM, 24 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

بھلوال : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے جبکہ وزیر اعظم بنتے ہی سیاسی قیدیوں کو رہا کردوں گا۔ 

بھلوال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم تیر سے شیر کا شکار کرکے تیر کی حکومت بنائیں گے۔  عوام اپنی پسند کا اظہار کرتے ہوئے تیر پر مہر لگا کر جیت سے ہمکنار کرینگے۔ عوام سے استدعا ہے وہ میرے منشور کو گھر گھر پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام میرے ساتھ مل کر سیاسی استحکام کے لیے جدوجہد کریگی۔  میرے لیے حرام ہے میں کسی سے سیاسی انتقام لوں۔  ہم انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ ہم پرانی اور انتقام کی سیاست کو دفن کریں گے۔ کیاپاکستان کی سیاست میں ہم آپس میں لڑتے ہوئے نقصان دیتے رہیں گے۔ 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم عوام کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہر ڈسڑکٹ میں یونیورسٹی تعمیر کرائیں۔  ہم عوام کو کراچی سے گمبٹ تک مفت علاج کی سہولت فراہم کریں گے۔  پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے بینظیر یوتھ کارڈ کے ذریعے انہیں فائدے پہنچائیں گ۔ ووٹ عوام کی طاقت ہیں اور عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم مزدور کارڈ کے ذریعے مزدوروں کی پریشانی کا خاتمہ کرینگے۔ ہم حکومت بنائیں گے تو پاکستان ترقی کریگا۔ ہم کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کی فصلوں کی انشورنس کرائیں گے تاکہ وہ نقصان سے بچ سکیں۔ ہم کسان کارڈ کے ذریعے اپنے کسانوں کو مالی ریلیف پہنچائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ غربت کا مقابلہ کرنے کے لیے خواتین کو بلاسود قرضہ دلاؤں گا۔ پیپلزپارٹی الیکشن گالم گلوچ پرنہیں لڑرہی۔  نقل کیلئےبھی عقل کی ضرورت جوانکےپاس نہیں۔  میرا تیسرا وعدہ سیلاب متاثرین کو 30 لاکھ گھر بنا کر دونگا۔  میرا دوسرا وعدہ مستحق عوام کو 300یونٹ فری دونگا۔ 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میرا پہلا وعدہ ہے ہم عوام کی  تنخواہوں کو دگنا کریں گے۔ پیپلزپارٹی کوعلاوہ جماعتوں کوکرسی کی فکرہے۔  چوتھی باروزیراعظم بننےوالاابھی تک منشورنہیں دےسکا۔  ہم حکومت بنا کر پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔  شیرکی حکومت بنتی ہےتوعوام کاخون چوساجاتاہے۔ 

مزیدخبریں