سٹیٹ بینک  کا اہم اقدام ، سینٹرلائزڈ فارن ایکسچینج ٹریڈنگ پلیٹ فارم متعارف

03:52 PM, 24 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:سٹیٹ بینک   آف پاکستان نے   فارن ایکسچینج ٹریڈنگ کے لیے اہم اقدام کیا ہے اور  سینٹرلائزڈ فارن ایکسچینج ٹریڈنگ پلیٹ فارم متعارف کرادیا ہے۔

 اس کا مقصد انٹربینک مارکیٹ میں ایف ایکس ٹریڈنگ کے لیے ایک مرکزی تجارتی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جوکہ قیمت سے بروقت باخبر رکھے گا۔

واضح رہے کہ  یہ  ایک جامع ڈیجیٹل مالیاتی نظام  ہے ۔وژن 2028 کے تحت ’ایف ایکس میچنگ‘ کے نام سے انٹربینک فارن ایکسچینج   مارکیٹ کے لیے سینٹرلائزڈ فارن ایکسچینج ٹریڈنگ پلیٹ فارم متعارف کروارہا ہے۔

مزیدخبریں