اسلام آباد:2024 کے حوالے سے عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں برس کے دوران عالمی سطح پر شرح سود اور مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔ دنیا کی 3 بڑی عالمی درجہ بندی ایجنسیوں میں شامل ’فچ‘ نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو بنیادی شرح سود میں تین بار کمی کرسکتا ہے، جس کا آغاز سال کے وسط سے ہوگا، اور 2024 کے آخر تک شرح سود تقریباً 4.75 فیصد تک آ جائے گی۔
فچ کو توقع ہے کہ یورپین سینٹرل بینک بھی 3 بار شرح سود کو کم کرے گا جس کے بعد یہ 3.75 فیصد ہو جائے گی۔ بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود تنزلی کے بعد 4.5 فیصد اور پیپلز بینک آف چائنہ کی جانب سے کمی کے بعد پالیسی ریٹ 2.35 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
دنیا بھر میں صرف بینک آف جاپان ایک بڑا بینک ہے، جس کی جانب سے بنیادی شرح سود میں اضافہ کیے جانے کی توقع ہے۔