کراچی : الیکشن تک تمام شہریوں کو بلاتعطل انٹرنیٹ فراہمی کا حکم دیاگیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے انتخابات تک تمام شہریوں کو بلاتعطل انٹرنیٹ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بار بار بندش اور تعطل کے کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔
دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 17 دسمبر، 7 جنوری اور 20 جنوری کو ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سروس معطل رہی۔ مسلسل کئی روز سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس تعطل کا شکار ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی بلاجواز بندش اور تعطل سے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔بعد ازاں عدالت نے الیکشن تک تمام شہریوں کو انٹرنیٹ سروس بلاتعطل فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔