نیب نے پی ٹی آئی حکومت میں کے پی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی 15 سو افراد کو تحقیقات کے لیے طلب کر لیا

نیب نے پی ٹی آئی حکومت میں کے پی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی 15 سو افراد کو تحقیقات کے لیے طلب کر لیا

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں خیبر پختونخوا کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سوشل میڈیا ونگ میں بھرتی ہونے والے 15 سو افراد کو تحقیقات کے لیے طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے 23 ملازمین آج بیورو آفس میں پیش ہو کر  تحقیقات کا حصہ بنیں گے۔

 نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طلب کیے گئے 23 ملازمین بطور کنٹینٹ ڈویلپر کام کرتے رہے، کے پی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سوشل میڈیا ونگ میں بھرتیاں پی ٹی آئی دور حکومت میں کی گئیں۔

ذرائع نےمزید کہا کہ خیبر پختونخوا انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں سوشل میڈیا ونگ میں 1500 افراد کو خلاف ضابطہ بھرتی کیا گیا اور ان خلاف ضابطہ کی گئی بھرتیوں پر 28 کروڑ روپے خرچ ہوئے، یہ رقم سوشل میڈیا ونگ میں تنخواہوں، مراعات کی مد میں خرچ کی گئی۔

مصنف کے بارے میں