شاہ خاور نےپی سی بی کے عارضی چیئرمین اور الیکشن کمشنر  کا چارج سنبھال لیا

01:53 PM, 24 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

شاہ خاور نےپاکستان کرکٹ بورڈ کے عارضی چیئرمین اور اس کے الیکشن کمشنر  کا چارج سنبھال لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز پی سی بی کے الیکشن کمشنر شاہ خاور کو بورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا گیا تھا۔

پی سی بی آئین کے آرٹیکل 7 کی شک 2 کے مطابق چیئرمین کا عہدہ خالی ہوتے ہی تمام اختیارات چیف الیکشن کمشنر کو منتقل ہوجاتے ہیں اور آئینی طور پر چار ہفتوں کے اندر وہ بورڈ کے الیکشن کا عمل مکمل کرنے کے پابند ہوں گے۔

شاہ خاور گزشتہ شب اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے، شاہ خاور چار ہفتوں کے اندر اندر الیکشن کرائیں گے، موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 4 فروری کو پوری ہو گی۔

زرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین کا الیکشن فروری کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

الیکشن کے بعد منتخب ہونے والے چیئرمین ایک ہفتے کے اندر اپنے عہدے کا چارج سنبھال سکتے ہیں۔

شاہ خاور آج سلمان نصیر سمیت پی سی بی کے دوسرے حکام سے اہم امورز پر بریفینگ بھی لیں گےاور کرکٹ بورڈ کے روز مرہ کے معاملات بھی دیکھیں گے۔

مزیدخبریں