توہین الیکشن کمیشن و الیکشن کمشنر کیس: عمران خان  اور فواد چووہدری  کیخلاف سماعت انتخابات کے بعد  تک ملتوی

11:20 AM, 24 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آٖف پاکستان نے  بانی پی ٹی آئی عمران خان  اور فواد چووہدری  کیخلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت انتخابات کے بعد  تک ملتوی کر دی۔ 

الیکشن کمیشن میں  توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت ہوئی جس کے لیے عمران خان کے وکلا شعیب شاہین اور فیصل چوہدری پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے  مؤقف  اپنایا کہ الیکشن ہو رہے ہیں سماعت ملتوی کی جاۓ۔ آپ نے حاضری کا کہا تھا تو میں حاضر ہو گیا، اپنی فائل بھی لے کر نہیں آیا۔ 

وکیل صفائی نے استدعا کی کہ تیاری کیلئے 15 فروری تک کا وقت دیا جائے۔


بعد ازاں الیکشن کمیشن نے سماعت 20فروری تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے وکیل نے بھی التوا کی درخواست  کی۔الیکشن کمہیشن نے فواد چوہدری کی درخواست منطور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔

ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف  توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی ۔وکیل فیصل چوہدری نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تو ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ آج تک فواد چوہدری کی جانب سے شوکاز نوٹس پر جواب جمع نہیں کرایا گیا۔

فیصل چوہدری نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا کی اور فواد چوہدری کے پروڈکشن ارڈر جاری کرنے کی تحریری درخواست دی۔ وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری کی موجودگی میں ٹرائل ہونا چاہیے جس پر کمیشن ممبر نثار درانی نے کہا کہ فواد چوہدری کی ضرورت پڑی تو پروڈکشن ارڈر جاری کردیں گے۔

  کمیشن نےوکیل فیصل چوہدری کی التواء کی درخواست منظورکر لی اور سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں