سلمان اکرم راجہ کی آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف  درخواست سماعت کیلئے مقرر

 سلمان اکرم راجہ کی آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف  درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں سلمان اکرم راجہ کی آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف  درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج   سلمان اکرم راجہ کی آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف  درخواست پرسماعت کرے گا۔

سلمان اکرم راجہ نے درخواست میں  استدعا کی ہے کہ عدالت بیلٹ پیپر پر ان کا نام  پی ٹی آئی کے امیدوار  کے طور پر درج کرنے کا حکم دے۔

ان کی وکیل سمیرا کھوسہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سلمان اکرم راجہ این اے 128 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں۔

درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرنے پر انتخابی نشان واپس لیا گیا ہے، پارٹی تاحال موجود ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف 1996ء سے الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سلمان اکرم راجہ نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا اقدام چیلنج کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں