کسی پاکستانی سے شادی نہیں کروں گی، یہاں وزیر اعظم کی طرح بیویاں بھی جلد بدل لیتے ہیں: سعیدہ امتیاز

09:58 AM, 24 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سعیدہ امتیاز نے پاکستانی مردوں کے ایک سے زائد شادیاں کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے حالات دیکھنے کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی پاکستانی سے شادی کرنا چاہوں گی۔

سعیدہ امتیاز نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شادی کے بارے میں لکھا کہ یہاں شادی نہیں شادیاں ہوتی ہیں، میں کسی اور ملک سے کوئی بندہ ڈھونڈ لوں گی۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ جیسے یہاں کے وزیراعظم بدلتے ہیں ہر 2 سال کے بعد ویسے ہی کچھ سالوں بعد بیویاں بھی بدلتی ہیں۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں شعیب ملک اور ثناء جاوید کا نام نہیں لیا لیکن انہوں نے شادی کے بارے میں اپنے ان خیالات کا اظہار شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے طلاق اور ثناء جاوید سے شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔

مزیدخبریں