اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں دو تہائی یا تین چوتھائی اکثریت سے کامیابی کی امید کا اظہار کردیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق غیر جانبدار اندازے تحریک انصاف کی دو تہائی یا تین چوتھائی اکثریت سے کامیابی کی نوید سنا رہے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو تکنیکی اسباب کے ذریعے مینڈیٹ سے محروم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کا انتخابات میں شرکت کا فیصلہ دستور اور پرُامن سیاست کی دلیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ووٹ سے ملکی تعمیر اور ترقی کا پروگرام رکھتی ہے، شر اور شرارت کی کوشش کو پہلے کوئی قبولیت ملی نہ آئندہ ملے گی۔