نارووال : پاکستان تحریک انصاف کے نارووال سے صوبائی حلقوں کے 4 امیدوار الیکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے چاروں امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لینے کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں لیکن پارٹی نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا۔
نارووال میں پریس کانفرنس میں امیدواروں نے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر آنے کے باوجود ہمیں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل نہیں ۔ 8 فروری کے الیکشن سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی کی طرف سے پی پی 56 پر عارف خان، پی پی 57 پر سجاد مہیس، پی پی 58 سے افضال مہیس اور پی پی 56 سے قاسم خان جلالی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔