وزیر خارجہ کے ای سی او ریسرچ سینٹر کے قیام کے چارٹر کے معاہدے پر دستخط 

وزیر خارجہ کے ای سی او ریسرچ سینٹر کے قیام کے چارٹر کے معاہدے پر دستخط 

تاشقند: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آذربائیجان کے شہر باکو میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) ریسرچ سینٹر کے قیام کے چارٹر کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔ انہوں نے سیکا سیکرٹری جنرل کیرات ساریبے سے ملاقات بھی کی۔ 
تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے شہر تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کا 26واں اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آذربائیجان کے شہر باکو میں ای سی او ریسرچ سینٹر کے قیام کے چارٹر کے معاہدے پر دستخط کئے۔ 
ذرائع کے مطابق یہ ریسرچ سینٹر ای سی او کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی مسائل پر مہارت اور تحقیق کے تبادلے کو فروغ دے گا ۔ 
دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سیکا سیکرٹری جنرل کیرات ساریبے سے ملاقات بھی ہوئی اور سیکرٹری جنرل نے ایشیاءمیں تعامل، اعتماد سازی اقدامات پر کانفرنس (سیکا) کی سرگرمیوں اور مستقبل بارے بتایا۔ 
وزیر خارجہ نے سیکا کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیکا کی علاقائی ربط و تعاون کے فروغ کی کاوشوں میں وسعت کا حامی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں