لاہور (ارسلان جٹ) صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن سید فخر علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کے بیس بال سکواڈ کو پاکستان کے ویزے جاری کر دئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ بھارت بیس بال سکواڈ کل پاکستان پہنچے گا، بھارتی سکواڈ کو ویزے جاری کرنے پر پاکستان حکومت، پاکستان سپورٹس بورڈ اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے مشکور ہیں۔
صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن سید فخر علی شاہ کا کہنا تھا کہ انڈیا بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری ہریش کمار نے بھی ویزوں میں معاونت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نیپال کی ٹیم بھی کل پاکستان پہنچے گی جبکہ ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے میچز 27 جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔
بھارت کے بیس بال سکواڈ کو پاکستان کے ویزے جاری
08:10 PM, 24 Jan, 2023