اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کی وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی آئی ہے اور اب وہ 28 جنوری کو وطن لوٹیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے وقت میں ردوبدل ہوا ہے۔ مریم نواز صاحبہ اب 28 جنوری، ہفتے کی سہ پہر 3 بج کر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔‘
????پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے وقت میں ردوبدل ہوا ہے۔ مریم نواز صاحبہ اب 28 جنوری، ہفتے کی سہہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 24, 2023