بنگلہ دیش لیگ کھیلنے والے تمام کرکٹرز کو وطن واپسی کا حکم 

03:01 PM, 24 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور (ارسلان جٹ) پی سی بی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز کو واپس آنے کا حکم دے دیا ۔ پی سی بی نے بی پی ایل کھیلنے والے تمام پاکستانی کرکٹرز کو 2 فروری تک پاکستان پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ 

ترجمان پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز نے پی سی بی سے پاکستانی کھلاڑی واپس بلانے کی درخواست کی۔

فرنچائزز کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار نہ ہوجائیں اس لیے انہیں واپس بلایا جائے۔ تمام کھلاڑی پی ایس ایل سے پہلے مکمل فٹ  چاہئیں۔ 

پی سی بی نے تمام فرنچائزز کی درخواست پر کھلاڑیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔شرجیل خان، اعظم خان،حارث روف،محمد رضوان ،شعیب ملک، محمد نواز سمیت دیگر کھلاڑی 2 فروری تک پاکستان پہنچیں گے ۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 16 فروری تک شیڈول ہے.

مزیدخبریں