استعفوں کی منظوری کا سپیکر کا فیصلہ نہیں مانتے، اسمبلی میں واپس آنا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن اراکین کو ڈی نوٹیفائی نہ کرے: فواد چودھری

10:56 AM, 24 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ  الیکشن کمیشن ہمارے ارکان کو ڈی نوٹیفائی نہ کرے۔ ہم قومی اسمبلی میں واپس آنا چاہتے ہیں۔ 

سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے مزید 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری کے بعد رد عمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ موجودہ حکومت راجہ ریاض کو بچانا چاہتی ہے۔ یہ لوٹوں کے ووٹوں کے سہارے حکومت کرنا چاہتے ہیں۔ آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ملک کے مسائل کا حل صرف اور صرف الیکشن ہیں۔ 

فواد چودھری نے مزید کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو لکھ دیا ہے کہ وہ ہمارے اراکین کو ڈی نوٹیفائی نہ کرے ۔ پارلیمنٹ میں 40 فیصد نشستیں خالی ہیں۔

مزیدخبریں