لاہور :ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کیخلاف ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکردی گئی ،
درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں جاری شٹ ڈاون سے اربوں روپے کا نقصان ہوا، شہریوں کو شدید مشکلات اور پیٹرول کی قلت کا سامنا رہا ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 6 گھنٹے کی تاخیر کے بعد وجوہات جاننے کےلیے کمیٹی بنائی گئی، درخواست گزار نے عدالت سے ذمہ داروں اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کا حکم دینے کی اپیل کی ہے ۔