اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نگران حکومتوں کے قیام اور آئندہ کی سیاسی حکمت پر اتحادیوں سے مشاورت کی جائے گی،،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کی صورت حال کاجائزہ بھی لیا جائے گا،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط سے متعلق اقدامات کی منظوری کا بھی امکان ہے، ،
اجلاس میں ، پنجاب خیبرپختونخوا کے الیکشن کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط سے متعلق اقدامات کی منظوری کا بھی امکان ہے، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ ملکی معاشی صورتحال پر بھی غور کرے گی۔