اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 4 تعلیمی ادارے سیل

11:32 PM, 24 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

اس ضمن میں اسلام آباد کی انتطامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اے سی سیکریٹریٹ نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر مزید چار اسکولوں کو سیل کردیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق چھتر پارک، کری روڈ، کرنل امان اللہ روڈ اور پنڈ بیگوال میں واقع اسکولوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ چاروں اسکولوں کو کورونا کیسز میں اضافے کے باعث سیل کیا گیا ہے۔

ادھر ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 836 کیسز رپورٹ ہوئے۔اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 22 اشاریہ 30 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8 ہزار 234 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں