لتا منگیشکر اس وقت کس حال میں ہیں ؟ڈاکٹرز نے اہم خبر دیدی 

lata mangeshkar, Bollywood, Indian Actress\'s

 نئی دہلی :بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ 92 سالہ لتا منگیشکر گزشتہ 16 دن سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں داخل ہیں ، ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز بھی ان سے متعلق مفصل معلومات فراہم کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشر رواں ماہ 8 جنوری سے ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں، جہاں سینیئر ڈاکٹرز ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے گلوکارہ کا علاج کرنے والی ٹیم میں شامل ایک ڈاکٹر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لتا منگیشکر کی صحت میں کچھ بہتری آئی ہے مگر تاحال انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہی رکھا جائیگا۔

ڈاکٹر نے لتا منگیشکر کی صحت سے متعلق مفصل معلومات فراہم کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈری گلوکارہ کو مزید کئی دن تک آئی سی یو میں ہی رکھا جائے گا۔