کورونا کیسز میں اضافہ ،سالانہ امتحانات سے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا 

New Session, School Examination, Annual Papers

لاہور:عالمی وبا کی وجہ سے جہاں ہر سال سالانہ امتحانات کا شیڈول تبدیل ہوتا آ رہا ہے ایسا ہی کچھ اس سال بھی ہونے جا رہا ہے ،رواں سال سکولوں میں سالانہ امتحانات مارچ کی بجائے مئی میں ہوں گے۔

سال 2022 کے امتحانی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق  نئے تعلیمی سیشن کا آغاز اگست میں ہو گا،سکولوں میں سالانہ امتحانات روایتی طور پر مارچ میں لیے جاتے ہیں لیکن رواں سال امتحانات مئی میں ہوں گے۔

 تمام سکولوں میں امتحانات کا آغاز 9 مئی سے ہو گا،یونیفائیڈ ڈیٹ شیٹ کے تحت امتحانات کیلئے سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔

 امتحانات کا سلسلہ 25 مئی تک جاری رہے گا جبکہ 31 مئی کو سکول نتائج کا اعلان کرنے کے پابند ہوں گے۔ رواں سال نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔