لاہور :پاکستان تحریکِ انصاف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری کا کہنا ہے کہ تمام بڑے مافیاز آج بھی پنپ رہے ہیں کرپشن عروج پر ہے لیکن ہمارا پی ایم ایماندار ہے ۔
فوزیہ قصوری نے اپنے ٹوئٹ میں تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ایک وقت تھا جب تحریک انصاف نے کرپشن اور احتساب کی بات کرکے ہم سب کو بے وقوف بنایا تھا لیکن وقت گزر گیا ،اب لوگ بیوقوف نہیں بنیں گے ۔
There was a time when @PTIofficial fooled us all by talk of corruption n accontabilty.NOT anymore. All major mafias thriving, corruption risen, n the poor dying of hunger in Naya Pak bcos the UTurn PM is "honest".We pray the Establishment realizes its mistake.May Allah help Pak.
— Fauzia Kasuri (@FauziaKasuri) January 23, 2022
تحریک انصا ف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری نے کہا تمام بڑے مافیا پہلے ہی کی طرح پنپ رہے ہیں ،کرپشن عروج پر ہے نئے پاکستان میں غریب بھو ک سے مر رہے ہیں کیونکہ یوٹرن پی ایم ایماندار ہے ۔
فوزیہ قصوری نے کہا ہماری دعا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو اپنی غلطی کا احساس ہو، اللہ پاک مدد کرے۔