لندن :برطانیہ نے روس کی جانب سے حملے کے پیش نظر یوکرین سے اپنے سفارتی عملے کا انخلا شروع کردیا ہے۔
برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی سفارتکاروں کو کوئی خاص خطرہ نہیں ہے پھر بھی کیف میں عملے میں سے نصف کو واپس بلایا جارہا ہے۔
ادھر امریکا نے بھی یوکرین کے دارالحکومت کیف سے اپنے غیر ضروری سفارتی عملے اور اہل خانہ کو وطن واپس بلا لیا ۔
امریکا نے اپنے شہریوں کو روس کا سفر نہ کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی ہے۔