افغان لڑکیوں کے تعلیمی حصول کیلئے طالبان نے اہم اعلان کر دیا

افغان لڑکیوں کے تعلیمی حصول کیلئے طالبان نے اہم اعلان کر دیا

کابل :افغانستان میں  لڑکیوں کیلئے ہائی اسکول مارچ سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا گیا،تمام تعلیمی اداروں میں  صرف عمر رسیدہ مرد اساتذہ لڑکیوں کو تعلیم دیں گے۔

ترجمان افغان وزارت تعلیم عزیز احمد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ امارت اسلامی کو لڑکیوں کی تعلیم سے کوئی مسئلہ نہیں ، افغانستان میں لڑکیوں کیلئے ہائی اسکول مارچ میں دوبارہ کھل جائیں گے ۔

ترجمان افغان حکومت نے کہا کہ لڑکیوں  کے لیے  مزید خواتین اساتذہ بھرتی کریں گے ،جب کہ خواتین اساتذہ نہ ہونےکی صورت میں صرف عمر رسیدہ مرد اساتذہ لڑکیوں کو تعلیم دیں گے۔گزشتہ سال اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے  افغانستان میں صرف چھٹی جماعت تک لڑکیوں کو تعلیم دی جارہی ہے۔