شہبازشریف،نوازشریف کو واپس نہ لانے کی وجہ بیان کریں ،فواد چودھری

شہبازشریف،نوازشریف کو واپس نہ لانے کی وجہ بیان کریں ،فواد چودھری


اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا شہباز شریف سے پوچھا ہے کہ وہ نواز شریف کو واپس نہ لانے کی وجہ بیان کریں ،نواز شریف نے عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی،عوام کو پتہ چلنا چاہیئے کے نواز شریف نے ان کا کتنا پیسہ لوٹا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  وفاقی حکومت نے شہباز شریف سے پوچھا ہے کہ وہ نواز شریف کو واپس نہ لانے کی وجہ بیان کریں ،انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ عدالت روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے فیصلہ کرے کہ ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے؟

فواد چوہدری نے کہا   شہباز شریف اپنا  حساب دیں،  ان کا مقدمہ ٹی وی پر براہ راست دکھایا جانا چاہیے ،انہوں نے کہا شہبازشریف وزیراعلیٰ بنے تو آتے ہی لوکل گورنمنٹ ختم کردی،جو لوگ زندگی میں کبھی باہرنہیں گئے ان کے نام کی اربوں روپے کی ٹی ٹی لگی،عوام کو پتہ چلنا چاہیئے کے نواز شریف نے ان کا کتنا پیسہ لوٹا،شریف گروپ کا ایک ہی کام ہے یا ڈرا دو کسی کو یا خرید لو،انہو ں نے کہا ہمیں اندھیروں اور کرپشن سےبھرا پاکستان ملا تھا،ہماری حکومت سے پہلے ملک پر ایسٹ انڈیا کمپنی کا راج تھا،ان کے بچے بعد پیدا ہوئے ان کے محل پہلے بنا دیئے گئے،ساڑھے تین سال ہو گئے،لیکن ان پیسوں کی ریکوری نہیں ہوئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا ساڑھے تین سال ہو گئے،لیکن ان پیسوں کی ریکوری نہیں ہوئی،زرداری کمپنی کے لوٹے ہوئے پیسے اب عوام واپس لائے گی،شہباز شریف سے ملنے لوگ ان کے عالی شان محلوں میں جاتے ہیں,عمران خان نے ان جعلی لوگوں کے خلاف کیس کیے،ن لیگ کے ملازمین کے اکاؤنٹ میں کروڑوں کی ٹرانزیکشنز ہوئیں،ان جعلی اکاؤنٹس میں پیسہ اکھٹا کیا گیا،عوام کو اب معلوم ہونا چاہیے کہ ان کا کتنا پیسا لوٹا گیا ہے ۔