حالیہ دہشتگردی میں بھارت براہ راست ملوث ہے:شیخ رشید

حالیہ دہشتگردی میں بھارت براہ راست ملوث ہے:شیخ رشید


اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی میں بھارت براہ راست ملوث  ہے ،بھارت نے یہاں دہشتگردی کیلئے کریمنلز کا استعمال کیا،پاکستان اب کسی قیمت پر دہشتگردی کو پروان نہیں چڑھنے دیگا ۔

ایوان بالا سینیٹ میں امن و امان پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹی ٹی پی ،القاعدہ، داعش،نئی بی این اے گیارہ تاریخ سے بن گئی ہے ،سی ٹی ڈی پنجاب اور سندھ کو دیکھ رہی ہے،کور الیون اور ٹویلیو بلوچستان کو دیکھ رہی ہے،یہاں سیکٹیرین دہشتگردی بھی ہے،ہم اندر کی بات اور کرتے ہیں باہر کی بات اور ہوتی ہے۔

شیخ رشید نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا افغانستان سے 20 کلومیٹر کی باڑ باقی رہتی ہے،جوہر ٹاؤن  کے واقع میں ملوث دہشگردوں کو سزائے موت دے دی گئی،او آئی سی کا اجلاس ہونے جارہا ہے دنیا سے اسٹیٹ منسٹرز آئیں گے،جب پاکستان میں دنیا کے او آئی سی کے ممبر آ رہے ہیں تو  کچھ راستے بند ہونگے ۔اپوزیشن بنچوں سے آواز آئی کہ آپ اپوزیشن کو ڈرا رہے ہیں،وزیر داخلہ نے کہا کہ میں ڈرا نہیں رہا جس نے آنا ہے آئے،آپ سارے ملکر آئیں میں کیوں ڈراؤں گا ،تاہم انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کی جگہ اپنے شو کو آگے کر لیں تو بہتر ہے،ضروری نہیں 23 کو آئیں جب آدھا اسلام آباد بند ہوگا،آدھا اسلام آباد بند جیمرز ہونگے تو آپ کس کو اپنا شو دکھائیں گے۔

انہوں اپوزیشن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا جب آدھا اسلام آبا د بند ہوگا تو اپوزیشن کس کو اپنا شو دکھائے گی ،اگر ان کا شو ٹی وی پر نہ دکھایا گیا تو کیا کرنے آئینگے ،ملک میں دہشتگردی کا خطرہ ہے کرونا کا خطرہ ہے،ہمارا کام ہے آپ کو سمجھانا ہے ، تئیس کے بجائے ستائیس یا سترہ کو آجائیں ،وزیر داخلہ نے بتایا کہ کسی سے کوئی مزاکرات نہیں ہو رہے ،پاکستان  میں کسی قیمت پر دہشتگردی نہیں ہونے نہیں دیں گے ،ہر پارٹی کے اصل لیڈر نے صدارتی نظام کے ساتھ کام کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ بیالیس ممالک نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حصہ لیا،میں چو این لائی کے زمانے میں چین گیا ،عمران خان سی پیک سے  ہاتھ نہیں اٹھائے گا ،میرا حساب پکا ہوتا ہے ،افغانستان اور ایران سے سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ،بھارت نے افغانستان میں بری شکست کھائی ہے اس لئے وہ امن نہیں چاہتا ،محترمہ بینظیر کو رات کو بتا دیا گیا تھا کے پنڈی میں جلسہ نہ کریں ،میں اس کمیٹی کا ممبر تھا جس نے بینظیر کو بتایا کے ان کو خطرہ ہے ،بینظیر نہیں مانی اورشہید ہوگئیں ۔