آئی سی سی کے ایوارڈز میں پاکستان کی حکمرانی ،سال کا سب سے بڑا ایوارڈ بھی حاصل کر لیا

05:07 PM, 24 Jan, 2022

سال 2021 میں پاکستانی کھلاڑی آئی سی سی ایوارڈپر براجمان رہے ،آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈ کا میلہ پاکستان کھلاڑیوں نے لوٹ لیا ۔

آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈ میں زیادہ تر ایوارڈ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس سے اپنے نام کر لیے ،جن میں شاہین شاہ آفریدی کرکٹر آف دی ائیر، بابر اعظم ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر ،محمد رضوان ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ائیر،فاطمہ ثناء کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر قراردیا گیا ، تمام فارمیٹس کی ٹیم آف ائیر میں بھی پاکستانیوں کا ہی راج رہا۔

سال 2021 کرکٹ کے میدان میں پاکستان کیلئے کامیاب سال رہا ،آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز کا میلہ پاکستانی کرکٹر نے لوٹ لیا ،سال کا سب سے بڑا ایوارڈآئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر  شاہین شاہ آفریدی لے اڑے۔

 ٹی  ٹونٹی کرکٹر  آف دی ائیر  محمد رضوان کے حصے میں آیا،ون ڈے  کرکٹر آف دی ائیر   کپتان بابر اعظم  قرار پائے،ویمن کرکٹ میں فاطمہ ثناء ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا۔

آئی سی سی اعلان کردہ ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ائیر میں بھی  پاکستانی کرکٹرز کا راج برقرار رہا۔

مزیدخبریں