ریحام خان بھی افغان عوام کی مدد کیلئے میدان میں آگئیں 

Reham Khan, Afghanistan, Pakistan Govt

لاہور :  ریحام خان نے بھی مصیبت کا شکار افغان عوام کیلئے مدد کی اپیل کردی ،امریکہ سے منجمد اثاثے بحال کرنے کا  مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 23 ملین افغانی آج خوراک کی قلت کا سامنا ہے،حکومت اور ساری اپوزیشن جماعتوں کو مل کر افغان عوام کی مدد کیلئے کھڑا ہونا چاہیے ۔

اسلام اباد میں پریس کانفرنس کرتے  ہوئے  ریحام خان  نے کہا کہ پاکستان نے  ہمیشہ افغان بھائیوں کی مدد کی لیکن اس کے بائوجود پاکستان کا نام بیرون ممالک میں لعنت ملامت اور الزام تراشی کے لیے لیا جاتا ہے ،برا لگتا ہے جب بیرون ممالک میں بیٹھ کر لوگ  اسلام آباد کے بارے میں لکھتے ہیں۔

 ریحام خان نے کہا ہم نے اتنے زیادہ پناہ گزینوں  کو جگہ دی لیکن ہمیں لعنت ملامت کا ہی سامنا رہا، تاہم آج افغان جس مصیبت کا شکار ہیں وہ ہم پر بھی آ سکتی ہے ،ہمیں مل کر افغانستان  کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنی چاہیئے ،افغانستان کی مائیں آج ایک بچے کے لیے دوسرے بچے کو بیچنے پر مجبور ہیں ،افغانستان کے اثاثے منجمد ہیں ان کی مدد کے لیے ہر فورم سے اپیل کرتی ہوں، اثاثے منجمد کرنے والوں سے کہوں گی وہاں کی مائوں سے بدلہ نہ لیں بچوں پر رحم کریں۔

انہوں نے کہا ہمیں خوارک اور ادویات کے ساتھ کمبلوں کے لیے اپیل کرنی چاہیئے،افغانستان میں امن نہ ہوا تو خطے کا امن داؤ پر لگ جائے گا،ڈریں اس وقت سے جب اسلام اباد میں بھی امن باقی نہیں رہے گا،انڈیا آج انہیں امداد دینے کے لیے تیار ہے ہمیں ماضی میں کی گئی اپنی کاوشوں کو خاموش رہ کر ضائع نہ کریں ،میں چاہتی ہوں کہ ڈیڑھ ڈیڑھ انچ کی مسجدوں میں مدد نہ کریں متحد ہوکر ایک فورم سے ان کی مدد کی جائے،افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنا ہمارے ایمان کا بھی حصہ ہے۔