وزیراعظم کو ابوظہبی کے ولی عہد کا فون، لاہور دھماکے کی مذمت

04:26 PM, 24 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو ابوظہبی کے ولی عہد نے ٹیلیفون کیا اور 20 جنوری کو لاہورمیں ہونے والے دھماکے مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملوں کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زیاد نے دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے پاکستان کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔

وزیراعظم نے تعزیت اور حمایت کے بھرپور اظہار پر ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور رابطے جاری رکھنے کی خواہش کا اظہاربھی کیا ۔وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کی قیادتوں کے درمیان بات چیت برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

مزیدخبریں