بھارت میں کوکین پلا کر سپاٹ فکسنگ کیلئے بلیک میل کیا گیا،زمبابوین کرکٹر کا انکشاف 

بھارت میں کوکین پلا کر سپاٹ فکسنگ کیلئے بلیک میل کیا گیا،زمبابوین کرکٹر کا انکشاف 
سورس: File

حرارے : زمبابوے کےسابق کرکٹر برینڈن ٹیلر نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی بزنس مین نے انہیں بلیک میل کرکے سپاٹ فکسنگ کرائی ۔ 

گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے برینڈن ٹیلر کا کہنا ہے کہ 2019 میں بھارت اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بھارت سے ایک بزنس مین نے انہیں سپانسرشپ کا معاہدہ کرنے کے لیے بھارت بلایا۔ 

انہوں نے ٹویٹر پر تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت پہنچنے پر انہیں ہوٹل لے جایا گیا جہاں کوکین کو نشہ کرایا گیا۔ اگلے دن وہ لوگ میرے ہوٹل کے کمرے میں آئے اور مجھے کوکین کا نشہ کرتے ہوئے کی ویڈیو دیکھا کر بلیک میل کیا اور سپاٹ فکسنگ کرنے کو کہا۔ 

https://twitter.com/BrendanTaylor86/status/1485522867768991745

انہوں نے بتایا کہ جان کے خوف سے میں نے ہاں کردی اور واپس زمبابوے چلا گیا۔ میں نے تمام تفصیلات آئی سی سی کو بتائیں اور سوچا تھا کہ آئی سی سی میچ فکسرز کے خلاف کارروائی کرے گا الٹا آئی سی سی میرے خلاف ہی پابندیاں لگانے جا رہا ہے تاہم آئی سی سی کا جو بھی فیصلہ ہوگا قبول کروں گا۔