اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف کے حکم پر مہنگی بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مزید 95 پیسے تک فی یونٹ اضافے کی تجویز ہے۔
نیو نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی مزید مہنگی کی جا رہی ہے۔ حکومت نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی 95پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ نیپرا حکومتی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔
حکومت کی طرف سے درخواست میں مختلف سلیبز کیلئے فی یونٹ بجلی 8 سے 95 پیسے تک مہنگی کرنے تجویز ہے۔ 100یونٹ استعمال تک فی یونٹ 8 پیسے ،101-200یونٹ تک استعمال پر فی یونٹ 18 پیسے ،201سے 300یونٹ استعمال فی یونٹ 48 پیسے اضافہ کیا جائے گا۔
حکومتی درخواست پر 301سے700یونٹ تک فی یونٹ 95پیسے اضافہ ہوگا جبکہ مجموعی طور پر 20ارب روپے کی سبسڈی ختم کی جائے گی۔ نیپراسماعت کے بعدقیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرےگا۔