اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس 3 بجے ہو گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر غور ہو گا ۔بڑے شہروں کے میئرز کے ناموں پر مشاورت کی جائے گی ۔وزیراعظم پارٹی معاملات پر اہم گائیڈلائنز بھی دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان لاہور کے میئر کے لیے وزیر توانائی حماد اظہر کے نام کی منظوری دے چکے ہیں۔