پانچویں لہر کی تباہ کاریاں ،کورونا مثبت کیسز کی شرح کم نہ ہوسکی

09:10 AM, 24 Jan, 2022

اسلام آباد: پاکستان میں  مہلک وائرس بے قابو ہے۔ پانچویں لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ 24  گھنٹے میں  7 ہزار 195 مریض کورونا کا شکار ہوگئے ۔57 ہزار401 ٹیسٹ کیے گئے ۔کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے بارہ فیصد سے زائد رہی۔ 

این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج مزید 8 افراد جان سے گئے ۔ مرنےوالوں کی تعداد 29 ہزار105 ہوگئی ۔ ایک ہزار113 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 53 فیصدرہی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 74 ہزار 800 ہوگئی  ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں  کورونا کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب مزید 10 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں