ہوم سیریز کی بھرپور تیاریاں کررہے ہیں ، مصباح الحق

10:56 PM, 24 Jan, 2021

لاہور، قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہوم سیریز کیلیے بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ پر خاص توجہ دی ہے،میدان میں کیا ہوگا کیا نہیں ہوگا اس بارے میں نہیں سوچ رہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ افواہیں گردش کررہی ہیں لیکن ہم صرف کھیل پر توجہ دیں گے ۔ہماری کنڈیشنز میں اسپنرز کا کردار اہم ہوتا ہے، ثقلین مشتاق اور محمد یوسف بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ یونس خان بطور بیٹنگ کوچ لیڈ کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں