یہ ٹیم چلانے والے لوگ ہیں ملک نہیں چلاسکتے،آصف علی زرداری

07:03 PM, 24 Jan, 2021

لاہور، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر ہر طرف سے وار کریں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پی پی پنجاب کے سیکریٹری جنرل چودھری منظور کو ٹیلی فون کیا ۔

ٹیلی فونک گفتگو میں آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک شدید خطرات میں ہے۔حکمران کوئی بڑا بلنڈر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  اس وقت حکومت کوگھر بھیجنا بہت ضروری ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اناڑی حکمرانوں کی نا اہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کاشکار ہو سکتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت سے نجات کے لیے پی ڈی ایم تمام آپشنز بتدریج استعمال کرے گی۔

سابق صدر پاکستان نے کہا کہ آئندہ چند ماہ ملکی سیاست کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹ ٹیم چلانے والے لوگ ہیں، ملک چلانے والے نہیں، حکمرانوں کواب مزید کورونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔ یہ تو کورونا ویکسین تک نہیں خرید سکے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاوہ  کوئی دوسرا پروگرام نہیں ہے جو عوام کی کورونا میں مدد کرسکے۔

مزیدخبریں