کراچی،ر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان سٹیل جیسا ادارہ تباہ ہوگیا۔ پاکستان اسٹیل ملز کی جبری برطرفیوں کے خلاف اسٹیل ٹاؤن میں جاری دھرنے میں ملازمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز بڑا ادارہ تھا اور پاکستان کی معیشت میں اسٹیل ملز کا اہم کردار تھا لیکن کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے آج یہ ادارہ تباہ و برباد ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ ادارے کی ناکامی کے ذمہ داران کے خلاف تحقیقات کرتی، موجودہ حکمرانوں نے مظلوم ملازمین کو بے روزگار اور کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستا ن اسٹیل ملز کے حوالے سے سینیٹ میں قرارداد پیش کی،ہم نے سینٹ میں سوالات اٹھائے جس پر بیوروکریسی اور حکومت جوابات نہ دے سکی۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان اسٹیل ملز کے مزدوروں کی پشت پر موجود ہے، حکومت نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ایک کروڑ بے روزگاروں کو ملازمتیں دیں گے، حکومت آنے کے بعد روزگاروں سے ہی ان کے روزگار کو چھین لیا گیا۔