ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ پاکستان اور ترکی ایک جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں، اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک سے پاکستان اور ترکی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
استنبول کی نیول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی ویلڈنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ جنگی جہازوں کی تیاری کے لیے دفاعی تعاون ترکی اور پاکستان کے دفاعی تعلقات میں ایک اور سنگ میل ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملجم کلاس جہاز سطح آب، زیرِ آب، اینٹی ائیر ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گے۔ترجمان کے مطابق ٹرانسفرآف ٹیکنالوجی معاہدے کے تحت چار میں سے دو جہاز کراچی شپ یارڈ میں تیارہوں گے، اسٹیلتھ ٹیکنالوجی والے 2جناح کلاس جہازوں کے ڈیزا ئن کی تیاری بھی اس میں شامل ہے۔