سپوتنک فائیو: پاکستان میں روسی ویکسین کو ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت

10:34 AM, 24 Jan, 2021

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے روسی ویکسین سپوتنک فائیو کو پاکستان میں ہنگامی حالات میں استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ یہ ویکسین وبا کیخلاف 92 فیصد تک موثر ہے اور اسے منفی 18 پر سٹور کرنا لازمی ہے۔

ذرائع کے مطابق روسی ویکسین منگنوانے کی اجازت نجی دوا ساز ادارے اے جی پی فارماسوٹیکل کمپنی کو دی جائے گی۔ یہ اجازت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ریگولیشن بورڈ نے دی ہے۔ 50 ہزار خوکاروں پر مشتمل کھیپ رواں ماہ پہنچ جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک 3 مختلف ممالک کی ویکسین کو ہنگامی حالات میں استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ طبی ماہرین کو خدشہ ہے کہنا ہے کہ روسی ویکسین بھارت کے مقابلے میں دگنی قیمت پر مہیا کئے جانے کا خدشہ ہے۔

ادھر خبریں ہیں کہ چین نے اپنے دیرینہ دوست ملک پاکستان کو وبائی مرض سے بچاؤ کیلئے دو کروڑ خوراکیں دینے کی آفر کی ہے۔ پاکستان نے ابھی تک چینی کمپنی سائنو فارم کو 12 لاکھ خوراکوں کا آرڈر دے چکا ہے جس میں سے 5 لاکھ خوراکیں جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان کو مفت فراہم کی جائیں گی۔

پاکستانی حکومت نے یہ پہلے یہ واضح کر دیا ہے کہ ویکسین کی خریداری کیلئے چینی کمپنی کو اولین فوقیت دی جائے گی۔ کہا جا رہا کہ اس دوا کی پہلی خوراک سے ہی کورونا سے بچاؤ ممکن ہے تاہم اس دوائی کے حتمی نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔

مزیدخبریں