کیا اے ٹی ایم سے صرف 1000 روپے نکلوائے جا سکیں گے؟

Can only Rs.1000 be withdrawn from ATM?
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: ملک بھر میں شہریوں کو ان ک موبائل فونز پر پیغات موصول ہو رہے ہیں کہ مرکزی بینک نے اے ٹی ایم مشینوں سے ایک ہزار روپے سے زائد مالیت کے نوٹ نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان میسجز سے عوام پریشان ہیں۔

شہریوں نے ان پیغامات کے ملتے ہی ایک دوسرے سے رابطہ شروع کر دیا اور افواہیں گردش کرنے لگیں کہ واقعی مرکزی بینک کی جانب سے ایسا اقدام اٹھا لیا گیا ہے۔ لوگ اس اقدام کو غلط قرار دیتے ہوئے سٹیٹ بینک حکام کو کوستے رہے۔

عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان پیغامات کا سلسلہ بڑھا تو مرکزی بینک کے حکام کی جانب سے معاملے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا کہ اس حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اے ٹی ایم مشینیوں سے ایک ہزار روپے سے زائد کرنسی نکلوانے پر پابندی کے حوالے سے عوام کو جو پیغامات موصول ہو رہے ہیں وہ جعلی ہیں ان پر توجہ نہ دی جائے۔

اس کے علاوہ دیگر بینکوں نے بھی اپنے صارفین کو انفرادی طور پر پیغامات بھیج کر واضح کیا کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔ تمام بینکوں کی اے ٹی ایم میشنیوں پر سسٹم پہلے کی طرح کام کر رہا ہے، عوام ایسی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں۔