ڈینگی کے بعد پاکستان میں کرونا وائرس ،انتہائی تشویشناک خبر

11:02 PM, 24 Jan, 2020

اسلام آباد: پاکستان نے کرونا وائرس کی ممکنہ خطرے کے پیش نظر عالمی لیبارٹریوں سے رابطہ کرلیا ہے، ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت نہیں ،رپورٹ ہونیوالے مشتبہ کیسز کے سیمپلزبین الاقوامی لیبارٹریز بھیجے جائیں گے۔


تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے چین، ہانگ کانگ،ہالینڈ کی لیبارٹریوں سے رابطہ کرلیا ہے ، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر نے کہا ہے کہ چین سے پھیلنے کرونا وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت نہیں، رپورٹ ہونیوالے مشتبہ کیسز کے سیمپلز عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ میں قائم لیبارٹریوں میں بھیجے جائیں گے۔

ڈاکٹر ظفر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک نیا جرثومہ ہے جس کی تشخیص کی صلاحیت دنیا کی چند مخصوص وائرولوجی لیبارٹریز کے پاس ہے، اگلے دو ہفتوں میں پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کی سہولت مہیا کر دی جائے گی ۔انھوں نے مزید کہا کہ قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے اقدامات شروع کردی، عالمی اداروں کی تعاون سے جلد این آئی ایچ میں کورونا وائرس کی تشخیص شروع ہوگی۔

مزیدخبریں