تھری وہیلر برقی گاڑی پاکستان میں لانچ کر دی گئی ،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

08:08 PM, 24 Jan, 2020

لاہور: وزیر اعظم کے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ برقی گاڑی (ای وی ) پالیسی سے آنے والے برسوں میں پاکستان کے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو تبدیل کرنے کے ساتھ شہریوں کوبہتر ، پائیداراور سستی سفری سہولیات ملیں گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں ملک کی پہلی مکمل طور پر تھری وہیلر برقی گاڑیوں کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ سال 5 نومبر کو منظور شدالیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی سے ملک میں آلودگی سے پاک ٹرانسپورٹ کی سہولیات کوفروغ دینے میں مدد ملے گی ۔ملک اسلم امین نے کہا کہ ای وی ایندھن پر مبنی ہم منصب کے مقابلے میں 70 فیصد کم اخراجات پر چل پائیگی۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک کاروںکی بدولت شہریوں کو ایندھن کے اخراجات میں بچت اوتیل کی درآمدی بل کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ اس پالیسی میں مقامی طور پر بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ، ہم اس سلسلے میں پاکستان میں تشکیل شدہ ٹیگ لائن کو فروغ دینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی گاڑیاں مقامی طور پر تیار کرنے کیلئے آٹو مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بھی ای وی پالیسی اور معاشی مراعات کو بڑھایا جائیگا۔انکا کہنا تھا کہ شہری بجلی سے چلنے والی گاڑیاںکی دیکھ بھال میں 30 فیصد سے زیادہ کی بچت کرسکتے ہیں ، کیونکہ ان کو پیٹرول یا گیس کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔انہو ں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں ماحول دوست اور ایندھن کے اخراجات کو ختم کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روایتی گاڑیوں کے برعکس الیکٹرک گاڑیاں ماحول میں موسمیاتی تبدیلی پیدا کرنے والے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو پیدا نہیں کرتی ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ زبیر گیلانی نے کہا کہ ہماری تنظیم غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے سرمایہ کاری کے عمل کو ہموار ، تیز رفتار اور ڈیزائن پروگرام بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے ، جو اب برقی گاڑی کے شعبے میں ہے۔ چیف ایگزیکٹو سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میاں اسد حمیدنے الیکٹرک وہیکل پالیسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دلچسپی رکھنے والے نجی شعبے کو ملک کے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو تبدیل کرنے کے وسیع معاشی مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی راہ ہموار ہوگی۔

مزیدخبریں