پنجا ب میڈیکل کالج نے طلباوطالبات کے جینز پہننے پر پابندی لگا دی

02:19 PM, 24 Jan, 2020

لاہور : پنجا ب میڈیکل کالج نے طلباوطالبات کے جینز پہننے پر پابندی لگا کر یونیفارم لاگو کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

پنجاب میڈیکل کالج کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق طالبات سفید شلوار قمیض، عنابی رنگ کا دوپٹہ اور ساتھ کالے جوتے پہنیں گی۔ جب کہ طلبا سفید شرٹ، سلور گرے پینٹ یا سفید شلوار قمیض پہنیں گے۔

نوٹیفیکیشن میں تمام کلاسز کے سٹوڈنٹس کے لئے یونیفارم لاگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کالج میں جینز، جوگرز، ٹی شرٹ اور سکرٹ پہننا سختی سےمنع ہے۔ تمام طلبا 3 فروری کے بعد یونیفارم پہنیں گے۔

مزیدخبریں