دوسروں پر الزام لگانیوالے خوداصل میں چور ہیں ، مس گورننس سے آٹا کا بحران آیا  ،مریم اورنگزیب

01:55 PM, 24 Jan, 2020



اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ16 ماہ کے اندر جو تمغہ اور ایوارڈ    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل  سے ملا ہے کہ 10سال بعد پاکستان میں  کرپشن کا انڈیکس بڑھا ہے یہ  پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں بڑھا ہے ،اس کا مطلب یہ ہے کہ سب سے بڑے چور اور ڈاکو یہ خود ہیں اور دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں۔  

مسلم لیگ (ن)    16ماہ سے یہی بات کہہ رہی ہے کہ  اصل چور وہ ہیں جو  دوسروں پر چوری کا الزام لگا رہے ہیں اور اس کی تصدیق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بھی ہو گئی ۔

   شہباز شریف (ن)لیگ کے صدر بھی ہیں اور اپوایشن لیڈر بھی ہیں اور انہوں نے 16ماہ اپنی ذمہ داریاں پوری نبھائی ہیں،شہباز شریف بہت جلد پاکستان آئیں گے اور اس وقت میاں محمد نواز شریف کا علاج جاری ہے  مس گورننس کی وجہ سے ملک میں آٹے اور چینی کا بحران آیا اور آج ملک میں روٹی مہنگی ہو چکی ہے اور لوگوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا گیا، لوگوں کے پاس گھروں کا کرایہ دینے کے پیسے نہیں حالانکہ حکومت نے تو 50لاکھ گھر دینے تھے اور ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں۔

 ترجما ن ن لیگ نے کہا  کہ   ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کی بات اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ گذشتہ 16ماہ کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) بیانیہ رہا ہے کہ موجودہ حکومت نالائق اور نااہل تو ہے ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ اپوزیشن پر جھوٹے الزامات لگا کر  اور اداروں کو استعمال کرکے اور طاقت کو استعمال کرکے کال کوٹھڑیوں میں بند کرکے اپنی نالائقی اور نااہلی کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ (ن)احتساب بیورو جس کو پشاور میٹرو کے کھڈے نظر نہیں آتے، نیب نواز شریف، شہباز شریف ، مریم نواز اور  حمزہ شہباز کے حوالہ سے تو حکم امتناع ہٹوانے کے لیے روز  سپریم کورٹ پہنچ جاتی ہے لیکن  کیا پشاور میٹرو کے کھڈوں کے خلاف چیئرمین نیب  سپریم کورٹ نہیں پہنچ سکتے تھے، کیا ہم اس نیب کے پاس جائیں جس کو صرف مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن نظر آتی ہے اور جس کو استعمال کیا جارہا ہے۔ 

  انہوں نے کہا  کہ آٹے اور چینی کا بحران اس ملک میں پید ا ہوا ہے جس میں یہ دونوں چیزیں پیداہوتی ہیں اور اس بحران کو حل کرنے کے لئے جہانگیر ترین اور خسروبختیار کو کمیٹی کا سربراہ          بنایا جاتا ہے جن کی اپنی ملوں سے آٹے اور چینی کی 40فیصد پیداوار ہوتی ہے اور وہ قیمت کو کنٹرول کرتے ہیں، جو بیچتے ہیں ان کو بحران حل کرنے کے لئے ہیڈ بنادیا ہے، اب نیب کو نظر نہیں آرہا کہ اختیارات کا ناجائز اختیار کیا ہوتا ہے، اب نیب کو نظر نہیں آرہا کہ اتھارٹی کا غلط استعمال کیا ہوتا ہے،پی ٹی آئی کا پورا بیانیہ چاہے کنٹینر کا ہو یا وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھنے کے بعد کا ہو وہ آج بالکل تباہ ہو گیا ہے اور پاکستان کے لوگوں کو پتہ چل گیا ہے کہ ان لوگوں کی حقیقت کیا ہے اور یہ سوال پیداہوتا ہے کہ یہ  صرف نااہلی اور نالائقی  ہے یا جان بوجھ کر پاکستان کی پارلیمنٹ کو تالگایاجائے اور اپوزیشن کو کال کوٹھڑیوں میں بند کیا جائے تاکہ یہ چوری کی جائے اور دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا جائے۔

  انہوں نے کہا  کہ مس گورننس کی وجہ سے ملک میں آٹے اور چینی کا بحران آیا اور آج ملک میں روٹی مہنگی ہو چکی ہے اور لوگوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا گیا ہے، لوگوں کے پاس گھروں کا کرایہ دینے کے پیسے نہیں حالانکہ حکومت نے تو 50لاکھ گھر دینے تھے اور ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں،یہ عوام کے ہی مسائل ہیں جن کو شہباز شریف ہر روز اٹھاتے ہیں اور پارلیمانی تحقیقات اور پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ بھی شہباز شریف نے ہی کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بہت جلد پاکستان آئیں گے اور اس وقت میاں محمد نواز شریف کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا  کہ پاکستان کے اندر کارکردگی کی سیاست نوازشریف اور شہباز شریف نے کی ہے جس کا ثبوت پاکستان کے وہ منصوبے ہیںجس میں  آج تک یہ   نالائق اور نااہل حکومت   ان لوگوں کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہی ہے۔ 

مزیدخبریں