ذیابیطس سے بچاو ، طبی ماہرین نے بہترین لائف سٹائل متعارف کرا دیا

10:03 PM, 24 Jan, 2019

نیویارک :ذیابیطس سے بچاو اور دوران مرض خون میں شوگر کے کنٹرول کے لیے طبی ماہرین نے بہترین لائف سٹائل سے پردہ اٹھا دیا ہے اس لائف سٹائل کو اپنا کر لوگ ہمیشہ صحت مندانہ زندگی گزار سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذیابیطس سے بچاو اور مرض کے دوران خون میں شوگر کی مقدار کو رواں رکھنے کے لیے طبی ماہرین نے لوگوں کے لیے بہترین لائف سٹائل سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

ورزش:

اس میں پہلے نمبر پر ورزش کو رکھا ہے کیونکہ ورزش ہی وہ واحد علاج ہے جوکہ ذیابیطس کے مریضوں کو شفا بخشتا ہے ، صبح سویرے اور شام کے اوقات میں مناسب ورزش سے ذیابیطس کے مرض سے بآسانی نہ صرف محفوظ رہا جا سکتا ہے بلکہ دوران مرض بھی یہ بہترین ٹانک ثابت ہوتا ہے ۔

صحت مند غذا:

صحت مند غذا کے استعمال کو بھی اس موذی مرض کے دوران ٹانک قرار دیا گیا ہے صحت مند غذا کا استعمال نہ صرف اس مرض سے بچاو میں مدد دیتا ہے بلکہ دوران مرض بھی زیادہ فعال طریقے سے فرائض انجام دیتا ہے ۔

ذہنی تناو سے نجات:

اپنے ذہنی تناو کو کم کرنا اور اس میں زیادہ اضافہ نہ ہونے دینا بھی اس مرض میں شفا بخش عمل سمجھا جاتا ہے، ہمارے زیادہ ذہنی تناو کی وجہ سے انسانی جسم میں موجود لبلبہ انسولین بنانا بند کر دیتا ہے اور خون میں شوگر لیول بڑھ جاتا ہے جس کو کم کرنے کیلئے انسولین کا استعمال کرنا پڑتا ہے

مزیدخبریں